Burewala News

Breaking News

یعقوب آباد گلی نمبر 9 میں سیوریج سسٹم ناکارہ

 


بورےوالا بوریوالا نیوز 1 کے مطابق بورےوالا یعقوب آباد گلی نمبر 9 میں سیوریج سسٹم ناکارہ ، گٹر ابل پڑے ، سیوریج کے گندے پانی سے وبائی امراض پھوٹنے کا اندیشہ۔تفصیل کے مطابق بورےوالا یعقوب آباد گلی نمبر 9 میں سیورج سسٹم بلاک ہونے سے گندا پانی گلی میں جمع ہو گیا ہے۔گندا پانی مسجد کے بلکل سامنے جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے۔گندے پانی کے باعث نمازیوں ، راہگیروں اور مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ سیورج کا گندا پانی گھروں میں بھی داخل ہو رہا ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کو توجہ دلوانے کے باوجود بھی انتظامیہ خاموش ہے۔اہل علاقہ نے اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔


No comments