بوریوالا بینک میں آگ لگنے کا واقع
وہاڑی بازار میں واقع الحبیب بینک کی عمارت میں اچانک آگ لگ گئی
بورےوالانیوز1 کے مطابق بورےوالا وہاڑی بازار میں واقع الحبیب بینک
کی عمارت میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے باعث بینک کے عملہ نے باہر نکل کر اپنی
جان بچائی۔ریسکیو 1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع
کر دی ہے جبکہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔اس موقع پر ایس ڈی پی او
بورےوالا اظہر حسین خان اور اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا عبدالباسط صدیقی نے موقع پر
پہنچ کر انچارج ریسکیو بورےوالا عبدالجبار سے حالات دریافت کیے انہوں نے اپنی
بریفنگ میں بتایا کہ آگ بڑی شدید نوعیت کی تھی مگر 1122 کے جوانوں نے اس پر قابو
پا لیا ہے اب کولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔۔
No comments