Burewala Gas LoadShading
بورےوالا شہر اور گردونواح کے علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ و کم پریشر اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ
بورےوالا نیوز 1 کے مطابق بورےوالا شہر اور گردونواح کے علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ و کم پریشر اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام کے لئے عذاب بن گئی ، سپلائی معطل ہونے سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ، گھروں میں چولہے ٹھنڈے ، مقامی شہریوں کا جی ایم سوئی گیس ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق بورےوالا شہر اور گردونواح میں گزشتہ کئی روز سے سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ و کم پریشر نے گھریلو و کاروباری زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا مسئلہ انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔جس کے باعث گھروں میں معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔گیس کی طویل بندش اور بیشتر علاقوں میں سپلائی مکمل بند ہونے سے شہری دوہری ازیت میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ متبادل ایندھن لکڑی ، کوئلہ اور ایل پی جی کی قیمتیں آسمان کو چھونے سے غریب عوام مزید مشکلات میں پھنس گئے۔عوام کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عوامی اور سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسلے پر فوری نوٹس لیا جائے۔۔۔
No comments